اہم پی ٹی آئی رہنما کو لاہور کی حدود سے بے دخل کردیا گیا

16 Jul, 2022 | 05:52 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ڈی آئی جی آپریشنز   لاہور سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر مقبول گجر کو لاہور کی حدود سے بے دخل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مقبول احمد گجر میڈیا کو انٹرویو دے رہے تھے، پولیس نے انہیں الیکشن مہم سے منع کیا تھا، مقبول گجر کے ہمراہ دوسری گاڑی میں سوار 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔اس سے قبل پابندی کے باوجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور آزاد کشمیر کے وزیر مقبول گجر پنجاب پہنچے تھے اور انہوں نے صوبہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔

مقبول گجر کا کہنا تھا کہ میں الیکشن مہم چلا رہا ہوں اور 17 جولائی کو نتیجہ لے کر جاؤں گا، میں ابھی بھی حلقے میں ہوں، پی پی 167 سے میرے کزن شبیر گجر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور وزارت داخلہ پنجاب نے مجھ پر پابندی کے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ 
 مقبول گجر کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن میں علی امین گنڈا پور اور مجھ پر پابندی لگائی گئی۔ واضح رہے کہ ضمنی انتخاب میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے علی امین گنڈاپور اور مقبول گجر کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔

مزیدخبریں