ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹر امتحانات؛ محکمہ ہائر ایجوکیشن کا اچانک بڑا فیصلہ

Lhore borad examination center superintendent change
کیپشن: Inter Exam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) محکمہ ہائر ایجوکیشن میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی لاہور بورڈ کی کارکردگی سے ناخوش، لارنس روڈ سمیت لاہور کے تمام امتحانی سنٹرز میں مبینہ طور پر امیدواروں کو نقل کرائے جانے کا انکشاف ہوا۔

تفصیلات کےمطابق   محکمہ ہائر ایجوکیشن میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی لاہور بورڈ کی کارکردگی سے ناخوش ہے، لارنس روڈ سمیت لاہور کے تمام امتحانی سنٹرز میں مبینہ طور پر امیدواروں کو نقل کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں سپرنینڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت تمام عملہ تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

لارنس روڈ امتحانی مرکز میں 22 سنٹرز تشکیل دیئے گئے ہیں۔مذکورہ سنٹرز میں 200 سے زائد امتحانی عملہ تعینات ہے۔پورا عملہ تبدیل کرکے رپورٹ محکمہ ہائر ایجوکیشن کو بھیجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کنٹرولر امتحانات عرفان احمد کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمیں عملہ تبدیل کرنے کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer