(جمالدین جمالی)25 مئی کو توڑ پھوڑ, سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کا معاملہ،دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کی چار مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی.
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے ایڈووکیٹ رانا مدثر کے ذزریعے ضمانت کی، درخواست دائر کی انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عدالت نے شفقت محمود کی 19 جولائی تک عبوری ضمانت منظور کی، شفقت محمود کی ضمانت عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف تھانہ شاہدرہ، گلبرگ،شفیق آباد اور بھاٹی گیٹ میں توڑ پھوڑ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزامات کے تحت چار مقدمات درج ہیں، شفقت محمود کے علاؤہ دیگر پی ٹی آئی رہنما پہلے ہی عبوری ضمانت کرا چکے ہیں۔