ویب ڈیسک : گلوکار عاصم اظہر کے گانےحبیبی کی دھوم پڑوسی ملک میں بھی جا پہنچی ہے۔
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے گزشتہ دنوں اپنا نیا گانا ’’حبیبی ‘‘ ریلیز کیا۔ مداحوں کی جانب سے ان کے اس گانے کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں ان کے مداحوں کی فہرست میں پڑوسی ملک کے گلوگار بادشاہ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے۔
انسٹا گرام پر گلوکار عاصم اظہر نے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک کے گلوکار کے ہمراہ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔ گلوکار عاصم اظہر کے گانے حبیبی کی دھوم پڑوسی ملک بھی جاپہنچی۔ بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی عاصم کے نئے گانے اور اس کی موسیقی پر داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔
یوٹیوب پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والے عاصم اظہر کے گانے حبیبی نے چند گھنٹوں میں ہی دھوم مچادی۔ اس گانے کو ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوگئے تھے جبکہ اب تک ان کی اس ویڈیو پر دو ملین سے زائد ویوز ہیں۔