سٹاک مارکیٹ کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

16 Jul, 2022 | 01:24 PM

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان100 انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ 

عید تعطیلات کے بعد بعد ہفتے میں تین روز کاروبار ہوا.ایک ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس میں 730 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 1.8فیصد اضافے سے 42 ہزار 74کی سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی بلند سطح 42498 رہی ۔ایک ہفتے میں 19 ارب 29 کروڑ روپے مالیت کے 53 کروڑ 27 لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا۔شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 102 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6942ارب سے بڑھ کر 7044 ارب روپے پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ مکمل ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، شرح سود 15 فیصد ہونے پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط تھے ۔

مزیدخبریں