ضمنی الیکشن سے قبل عدالت سے اہم خبر آگئی

16 Jul, 2022 | 09:00 AM

ملک اشرف:پانچ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے فیصلے کا معاملہ پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف ن لیگ کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس مزمل اختر شبیر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ18جولائی کو سماعت کریگا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے20حلقوں میں الیکشن 17 جولائی کو ہورہے ہیں ۔جس میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے دارمقابلہ متوقع ہے۔

مزیدخبریں