پنجاب یونیورسٹی نےعید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا

16 Jul, 2021 | 10:31 PM

M .SAJID .KHAN

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی نے عید الاضحی ٰکی تعطیلات کا اعلان کر دیا،،یونیورسٹی عید سے ایک روز قبل منگل سے لیکر جمعہ تک بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ پنجاب عید الاضحی ٰکی تعطیلات کے سلسلے میں 20تا23جولائی2021ء(منگل تاجمعہ)بند رہے گی،23جولائی2021ء کی اضافی چھٹی کے سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی31جولائی2021ء بروز ہفتہ کھلی رہے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بھی عید پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ویلفیئر ونگ نے چیف سیکرٹری کو 20، 21، 22 جولائی کو عید کی چھٹیاں کرنے کا نوٹی فکیشن ارسال کیا ہے،پنجاب حکومت نے وفاق کے مطابق عید کی چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔


 

مزیدخبریں