ڈاکٹر خالد محمود ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز تعینات

16 Jul, 2021 | 09:36 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42:  ڈاکٹر خالد محمود  کوڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز تعینات  کر دیا گیا، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا  ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر خالد محمود کو ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز تعینات کیا گیا ہے،ڈاکٹرخالد محمودپنجاب یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ میں بطور ڈائریکٹر  تعینات ہیں۔ گورنر پنجاب کی منظوری کےبعدڈاکٹرخالدمحمود کو تین برس کیلئے ڈین تعینات کیا  گیا ہے،محکمہ ہائرایجوکیشن نے نوٹیفکیشن  جاری کردیا۔ڈاکٹر خالد محمود نے ڈین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، یونیورسٹی میں فیکلٹیز ری اسٹرکچرنگ کے بعد انسٹیٹیوٹ آف کیمونی کیشن اسٹڈیز بھی ڈین آف انفارمیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز کےماتحت ہوگیاہے۔

مزیدخبریں