گلوکار راہول ویدیا شادی کےبندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

16 Jul, 2021 | 08:26 PM

 ویب ڈیسک : بھارتی گلوکار راہول ویدیا اور دیشا پارمر کے شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

  تفصیلات کے مطابق  راہول ویدیا اور دیشا پارمرنے آج دوپہر میں ممبئی ایک ہوٹل میں شادی کی۔ راہول ویدیا اور دیشا پارمر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار نے گولڈن رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اُن کی اہلیہ گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں مبلوس ہیں۔

واضح رہے کہ راہول ویدیا نے رواں ماہ کے آغاز میں بتایا تھا کہ وہ 16جولائی کو دیشا پارمر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے، انہوں نے بگ باس شو میں ٹی وی اداکارہ دیشا پارمر کو پروپوز کیا تھا۔ راہول ویدیا نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری شادی انتہائی سادگی سے ہوگی جس میں چند رشتے داروں کے علاوہ قریبی دوستوں کو مدعو کیا جائے گا۔ راہول نے انسٹاگرام پر پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں گلوکار نے شادی کی تاریخ سے متعلق بتایا ہے۔

مزیدخبریں