پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی بھی مہنگی کرنے کا فیصلہ

16 Jul, 2021 | 07:58 PM

ویب ڈیسک : سی پی پی اے نے نیپرا کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 80 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دیدی ۔ نیپرا درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا ۔

 تفصیلات کے مطابق  سی پی پی اے کی جانب  سے  جون میں پانی سے 29.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،کوئلہ سے 18.03 اور ایل این جی سے 18.81 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔سی پی پی اے نے کہاکہ جون میں فرنس آئل 8.18 اور ڈیزل سے 0.43 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔   ادھرکے الیکٹرک نے بھی جولائی تا جون اور جنوری تا مارچ 2021 تک کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک نے بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔ ماہانہ اور سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 6 روپے 52 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

کے الیکٹرک نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 97 پیسے فی یونٹ، فروری 2 روپے 49 پیسے فی یونٹ اور مارچ کے لئے 1 روپیہ 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی، مئی میں بجلی 86 پیسے سستی جبکہ جون میں 21 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ 

علاوہ ازیں کے الیکٹرک نے جنوری تا مارچ 2021 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 36 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔علاوہ ازیں مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے بجلی 80 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی جس کا اطلاق کراچی کے سوا ملک کے دیگر صارفین پر ہوگا۔ نیپرا درخواست پر 28 جولائی کو سماعت کرے گا۔سی پی پی اے نے کہا ہے کہ جون میں پانی سے 29.40 فیصد، کوئلہ سے 18.03، ایل این جی سے 18.81 فیصد، جون میں فرنس آئل 8.18 اور ڈیزل سے 0.43 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔واضح رہے کہ 15جولائی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

 دریں اثنااوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کر دیا گیا ،دو روز میں ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھائی گئی ۔اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 پی کلو مقرر کی تھی،ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔نئے اضافے کے بعد ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ملک بھرمیں ایل پی جی کی قیمت 170 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 2000 ، کمرشل سلنڈ 7715 روپے پر پہنچ گیا۔

بلاجواز اضافہ کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا ۔ چیئر مین عرفان کھوکھر نے کہاکہ کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال ، گجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی، کنونشن کے اختتام پر ایک بجے پریس کانفرنس اور لاہور میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیرمعیاری سلنڈرو کے خلاف روڈ مارچ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں