ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔43میڈیکل کالجوں کے 5692 امیدواروں نے ایم بی بی ایس جبکہ17 ڈینٹل کالجوں کے 983 امیدواروں نے فرسٹ پروفیشنل بی ڈی ایس کا امتحان دیا۔

 تفصیلات کےمطابق  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نےایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات کےنتائج کااعلان کردیا،ایم بی بی ایس میں 4708 امیدوار پاس، 971 فیل قرار پائے جبکہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 82.90 فیصد رہا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 77 فیصد رہا تھا۔ دوسری جانب بی ڈی ایس میں 583 امیدوار پاس، 393 فیل ہوئے۔ بی ڈی ایس میں کامیابی کا تناسب 59.86 فیصد رہا۔ ایم بی بی ایس میں پہلی پوزیشن نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کی فاطمہ منیر نے لی جنہوں  نے 539/600 نمبر حاصل کیے۔ قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کی رباب شبیر نے 538 نمبر لیکر دوسری جبکہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے سعد الرحمن نے 532 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بی ڈی ایس میں پہلی پوزیشن ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی راحین پاشا نے حاصل کی۔ راحین پاشا نے 618/700 نمبر حاصل کیے۔ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈنٹسٹری لاہور کی اجالا مہدی نے 598 نمبر لیکر دوسری جبکہ ایف ایم ایچ ڈینٹل کالج لاہور کی ملیحہ ضمیر نے 597 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نوٹفکیشن کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل کے سپلیمنٹری امتحانات 31 اگست سے شروع ہوں گے۔ نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں ۔