ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ آبپاشی کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا

محکمہ آبپاشی کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کردہ محکمے آبپاشی کے لئے ای پروکیورمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔
  تفصیلات کےمطابق  وزیرآبپاشی محمدمحسن خان لغاری نےپنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کےآفس میں اس نئےای پروکیورمنٹ سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری آبپاشی سیف انجم، ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف، محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ افسران اور محکمہ سے رجسٹرڈ کنٹریکٹرزکی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری کا کہنا تھا کہ امید ہےکہ اب اس سسٹم کے آنے سےپرانےنظام میں موجود خامیوں کا خاتمہ ہوسکےگااورتمام پروکیورمنٹ کا عمل شفاف طریقہ کار سے ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ آبپاشی آج کے بعد جو بھی کوئی بھی پروکیورمنٹ کرائے گاوہ اسی سسٹم کے ذریعے سے ہو سکے گی۔

صوبائی وزیر آبپاشی محسن خان لغاری نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی ہر سال اربوں روپے کی مالیت کے کاموں کی پروکیورمنٹ کرتا ہے ان کاموں کے علاوہ گڈز اور سروسز کی پروکیورمنٹ بھی کی جاتی ہے۔ دوسرے محکموں کی طرح محکمہ آبپاشی میں بھی یہ پروکیورمنٹ مینؤل طریقے سے کی جاتی ہے۔ جس میں زیازہ وقت درکار ہوتا ہے اور پروسیسنگ کی تکمیل بھی تیزی سے مکمل نہیں ہو پاتی۔ اور اس طریقے میں بڑی پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔