حکومت لاہور شہر پر مہربان،میگا پراجیکٹس کیلئے100 فیصد بجٹ جاری

16 Jul, 2021 | 07:00 PM

Ibrar Ahmad

درنایاب : پنجاب حکومت لاہور شہر پر مہربان, میگا پراجیکٹس کیلئےنئے مالی سال میں مختص100 فیصد بجٹ جاری  کردیئے گئے۔
 تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت کی جانب سے میگا پراجیکٹس کیلئےنئے مالی سال میں مختص100 فیصد بجٹ جاری  کردیئے گئے، پنجاب حکومت نے  شہر میں3نئی سٹرکچر پلان روڈکے لئے بھی مختص فنڈز جاری کردیئے،،شیرانوالہ فلائی اوورمنصوبے کیلئے مختص ایک ارب کے فنڈز جاری، شاہکام فلائی اوور کیلئے مختص ایک ارب روپے  اور گلاب دیوی انڈر پاس کیلئے مختص50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے۔ امیر چوک کالج روڈسےنواز چوک تک مسنگ لنک روڈکیلئے1کروڑ 93لاکھ ، کینال روڈ کے ساتھ بحریہ ٹاؤن تک سٹرکچر پلان روڈ کیلئے5کروڑ، سندرسےمانگا تک کینال روڈکیساتھ سڑک کی تعمیر کیلئے5کروڑ ، امیر چوک سے ایڈن چوک تک سٹرک کی تعمیر و بحالی کیلئے3کروڑ جبکہ  اک موریہ پل کیلئےمختص 8 کروڑ   روپے جاری کردیئے گئے۔مالی سال میں مختص3ارب50کروڑکےفنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری۔

مزیدخبریں