انگریز کا قانون تبدیل، اب وراثتی حق کا حصول ہوا آسان

16 Jul, 2021 | 06:45 PM

سٹی 42: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا  تھا کہ انگریز کے قانون کووزیر اعظم عمران خان نے تبدیل کر دیا اب وراثتی حق لینے کےلئے پٹواری کی ضرورت نہیں، پندرہ روزمیں خواتین بھی اپناحق حاصل کر سکتی ہیں۔
  تفصیلات کے مطابق   ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا مودی کےساتھ گٹھ جوڑ ہے۔ مریم نے اپنے کسی جلسے میں بھارت کے کشمیر پر  کیے  جا نیوالے اقدام کو برا نہیں کہا۔ مریم نواز ہر جلسے میں صرف  وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کا ترجمان عمران خان ہے۔ جتنے بھی رنگ باز اور مداری کشمیر میں جا کر جلسے کر رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نےانگریز کے قانون کو ختم کر دیا اب وارثتی حق کےلئے کسی کو مشکلات نہیں ہوں گی ،حکومت نے وارثتی حق کی منتقلی کےلئے نادرا کو اختیار دے دیا ہے، اب نادرا سے جاری سرٹیفکیٹ کے ذریعے وارثتی حق حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سے خواتین کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا اب کوئی بھی بہن، بیٹی کی حق تلفی نہیں کر سکے  گا ۔

مزیدخبریں