نوجوان اغوا کیس، مہک ملک مشکل میں پھنس گئیں

16 Jul, 2021 | 05:56 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: مبینہ نوجوان اغواکیس میں ملوث معروف خواجہ سرا ڈانسرمہک ملک شامل تفتیش ہوگئی۔

پاکستان کی معروف ڈانسر ، ٹک ٹاکر اور اسٹیج اداکارہ مہک ملک کو سخت حفاظتی حصارمیں مہک ملک  کو ڈی پی اووہاڑی کے سامنے پیش کیا گیا،  مہک ملک کے ہمراہ ان کے وکیل بھی ڈی پی اوکے سامنے پیش ہوئے۔  نواحی گاؤں 204 ای بی کی شریفاں بی بی نے مہک ملک پراپنے بیٹے فیصل کے اغواکامقدمہ درج کرارکھاہے۔ 

مہک ملک کے خلاف مقدمہ پولیس تھانہ صدرنے ایڈیشنل سیشن جج کی ہدایت پردرج کیا گیا تھا۔

ڈانسر  مہک ملک اپنے  مجرا ڈانس کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔ موجودہ وقت میں مہک ملک پاکستان کی سب سے مشہور و مقبول "مخنث" رقاصہ ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان  کے فالورز کی تعداد  79 لاکھ سے زیادہ ہے۔

مزیدخبریں