آشنا کے ساتھ ملکر خاوند کو قتل کرنے کا کیس؛ عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا

16 Jul, 2021 | 05:41 PM

M .SAJID .KHAN

(جمالدین جمالی)آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کرنے کا کیس ثابت نہ ہو سکا، عدالت نے ملزمہ نورین اور نعمان کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد سجاد قاسم نے فیصلہ سنایا ،عدالت نے ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا،پراسیکیوٹر کا کہنا تھا ملزمہ نورین نے نعمان کے ساتھ مل کر خاوند عامر کو قتل کیا، ملزمہ نورین اور نعمان کےخلاف 2019 میں تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں مقدمہ درج ہوا،عدالت نے ریکارڈ پر موجود شواہد کے ناکافی ہونے کی بنیاد پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزموں کو بری کیا۔

مزید پڑھئے: لاہور میں قتل کی لرزہ خیزوارداتیں؛ 6 خواتین کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا

واضح رہے کہ لرزہ خیز وارداتوں میں  قتل ہونے والی خواتین کے ملزم آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ مقتولین کے ورثاءحصول انصاف کے لئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ تازہ رپورٹ کے مطابق چھ دنوں میں سات خواتین کو قتل کردیا گیا،ملزمان تاحال کوئی گرفتار نہ کیا جا سکا۔ لاہورمیں 11 جولائی کو ڈیفنس میں ماڈل نایاب قتل ہوئی، 12 جولائی کو شادباغ میں نسیم بی بی کا قتل ہوا۔

14 جولائی کو شیراکوٹ میں رانی بی بی کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، 15 جولائی کو تین خواتین کی ہلاکت ہوئی، نہر سے نامعلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی اور مناواں میں چچا نے فائرنگ کرکے بھتیجی کی جان لے لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن میں ملتان کی ندا فلیٹ کے کمرے سے مردہ حالت میں ملی، 16 جولائی کی صبح کاہنہ کے قبرستان سے زبیدہ کی لاش ملی۔تمام واقعات مختلف نوعیت کے ہیں جبکہ کسی بھی واقعے میں ملوث ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔ 
 

مزیدخبریں