ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

16 Jul, 2021 | 03:14 PM

Sughra Afzal

 (جنید ریاض) 24 گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار دکانداروں نے خود ساختہ اضافہ کرلیا، دو روز میں ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے کا اضافہ ہوگیا، بلاجواز اضافے کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کرلیا۔

اوگرا نوٹیفکشن کے بغیر 24گھنٹوں میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ ہوگیا، دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا، اوگرا نے جولائی 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت 160 روپے فی کلو مقرر کی تھی، ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے فی کلو اضافی کردیا گیا ہے، گھریلو سلنڈر میں 50 روپے اور کمرشل سلنڈر میں 220 روپے اضافہ کیا گیا، مذکورہ اضافے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک بھر میں ایل پی جی 170 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

بلاجواز اضافہ کیخلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن پاکستان نے 18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا گیا, چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ کنونشن میں 31 جولائی کو ملک گیر ہونے والی ہڑتال، گجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزیدخبریں