میٹرو بس میں سفر کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر

16 Jul, 2021 | 02:49 PM

Arslan Sheikh

در نایاب: خراب حال میٹرو بسوں میں سفر کرنے والے شہریوں کی سنی گئی، میٹرو بس کے نئے کنٹریکٹر ویڈا کی پہلی بس لاہور ڈپو پہنچ گئی۔ مزید 48 بسیں اگست کے وسط میں چائنہ سے کراچی پہنچیں گی۔

چائنہ سے بسوں کا پہلا فلیٹ کراچی بندرگاہ کے لئے بائیس جولائی کے بعد روانہ ہوگا، میٹرو بس کے نئے آپریٹر ویڈا کی پہلی بس لاہور پہنچا دی گئی ہے۔ میٹرو بس انتظامیہ نے بس کو ڈپو پر منتقل کردیا گیا۔ میٹرو بسوں کے فلیٹ کو ستمبر سے باقاعدہ آن ٹریک کیا جانا ممکن ہوسکے گا۔ اس وقت میٹرو بسوں کی خستہ حالی کے باعث آئے روز بسیں حادثات کا شکار ہوتی ہیں۔

واضح رہےکلمہ چوک کے قریب میٹرو بس کی خرابی کے باعث بس کو ٹریک پر ہی ایک جانب کھڑا کردیا گیا تھا،بس کی خرابی پر مسافروں کو راہ میں ہی بس سے اتار کر دوسری بس میں منتقل کیا گیا جس کے لئے مسافروں کو خاصا انتظار بھی کرنا پڑا، رواں ماہ میٹرو بس کے خراب ہونے کا یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ میٹرو بس کے پوری طرح جلنے کا واقعہ بھی پیش آچکا ہے جبکہ متعدد بسوں کی پریشر بریک فیل ہونا معمول بن چکا ہے، میٹرو بسوں کی فلیٹ میں تعداد باسٹھ ہے جس میں دس پہلے ہی خراب ہوچکی ہیں جبکہ سات بسوں کی مزید خراب سے آن ٹریک بسوں کی تعداد پینتالیس سے زائد رہ گئی ہے جن میں متعدد بسوں کے اے سی خراب ہوچکے ہیں ۔

میٹرو بس انتظامیہ خراب بسوں کا ملبہ آپریٹرز پر ڈال رہی ہے لیکن آپریٹر کو بری کارکردگی پر جرمانہ اور سزا نہ دینا پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ 

مزیدخبریں