(شہزاد خان)الکریم سوسائٹی تاجپورہ میں کرائے دار نے ضعیف بیوہ عورت سے دھوکہ دہی سے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔
تفصیلات کے مطابق نوسرباز کرائے دارتیمور احمد بیوہ مالکن مکان شہناز جاوید کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہو گیا۔ بیوہ مالکن مکان شہناز جاوید کے مطابق نوسرباز کرائے دار تیمور احمد نے اسے گاڑی لیکر دینے کے بہانے بینک سے 34لاکھ نکلوائے جس کے بعد تیمور احمد نے گاڑی ہنڈا سوک نمبرایل ای 5892 اے اپنے نام کرائی ،فرار ہوگیا ۔تین ماہ سے گراونڈ فلوز کو تالا لگا کر کرائے دار فرار ہے۔
دھوکہ دہی کی شکار رہونے والی ضعیف خاتون شہناز جاوید نے تھانہ سرور روڈ میں 2ماہ قبل درخواست دی تھی تاہم پولیس کارروائی سے گریزاں ہے،ملزم شازیہ چیمہ ایونٹس کینٹ میں ملازم ہے ، خاتون نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ کرائے دارتیمور احمد ساری عمر کی جمع پونجی لے گیا ، انصاف دلایا جائے۔