ویب ڈیسک: دو ہزار پنٹ میک اینڈ چیز آئس کریم کی ایک گھنٹے کے اندر فروخت کا نیا ریکارڈ قائم، آن لائن آرڈر بک کرنے والی ویب سائٹ 9 منٹ کے اندر کریش کرگئی۔
میٹھا کسے پسند نہیں لیکن کچھ میٹھے ہوتے ہیں کچھ خاص ۔ اور جب بات ہو دو خاص ذائقوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرنے کی تو پھر نئے ریکارڈ بنتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی کچھ ہوا امریکا میں جب معروف کمپنی کرافٹ نے وان لیووین آئس کریم کے ساتھ مل کر میکرونی اور چیز آئس کریم کا نیا مزہ متعارف کرایا۔
View this post on Instagram
طلب اتنی زیادہ تھی کہ دو ہزار پنٹ یعنی تقریبا ایک ہزار کلوگرام آئس کریم محض 60 منٹوں میں فروخت ہوگئی اور آرڈر بک کرنے والی ویب سائٹ پر اتنی زیادہ ٹریفک دیکھی گئی کہ 9 منٹ کےاندر کریش کرگئی ۔ آن لائن آرڈرز کے علاوہ آئس کریم وان لیووین کی ملک بھر میں موجود دکانوں پر بھی فروخت کے لئے پیش کی گئی تھی جہاں تین گھنٹوں کے اندر اندر ساری آئس کریم بک گئی۔