جانوروں کے عارضی سیل پوائنٹس سے متعلق اہم خبر آ گئی

16 Jul, 2021 | 12:12 PM

Imran Fayyaz

(عثمان علیم)کمشنر لاہور کیپٹن( ر) محمد عثمان نے جانوروں کے عارضی سیل پوائنٹس کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا۔

تمام ایڈیشنل کمشنرز،اے سی  اور ڈویلپمنٹ افسران مانیٹرز مقرر کر دیے گئے،ایڈیشنل کمشنرز ریونیو  لاہور کے عارضی سیل پوائنٹس کے آج سے دورے شروع کریں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور شیخوپورہ میں قائم عارضی سیل پوائنٹس کی رپورٹ دیں گے۔اے سی جی ننکانہ صاحب،لاہور جبکہ اے سی آر لاہور کے سیل پوائنٹس کا دورہ کریں گے۔ افسران سیل پوائنٹس میں انتظامات،سہولیات کی رپورٹ براہ راست کمشنر لاہور کو دیں گے جبکہ سکیورٹی،پارکنگ،لائٹنگ،کیمپ دستیابی،صفائی،پانی اور میڈیکل کیمپ کو یقینی بنائیں گے۔عید منڈیوں میں سہولیات کی عدم دستیابی پر شہری کمشنر آفس کو براہ راست بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں