قیصر کھوکھر: عید پر تین چھٹیاں ہوں گی، پنجاب حکومت نے فیصلہ کرلیا، چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے عید پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ویلفیئر ونگ نے چیف سیکرٹری کو 20، 21، 22 جولائی کو عید کی چھٹیاں کرنے کا نوٹیفکیشن ارسال کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے وفاق کے مطابق عید کی چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔