نیشنل ایوارڈ یافتہ بھارتی اداکارہ سریکھا سکری انتقال کرگئیں

16 Jul, 2021 | 11:00 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ  کی سینئر اداکارہ سریکھا سکری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ سریکھا سکری دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں،  اداکارہ کئی ماہ سے علیل تھیں جب کہ 2020 میں اداکارہ کو دماغی فالج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، ان کی عمر 75 برس تھی۔ 

سریکھا سیکری ایک بھارتی فلم، تھیٹر اور ٹیلی ویژن اداکارہ تھیں، ان کا شمار ایک تجربہ کار فنکاروں میں ہوتا تھا، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز فلم قصہ ایک کرسی کا 1978ء سے کیا تھا۔

مزیدخبریں