احتیاط ،احتیاط ۔۔۔کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح تشویش ناک

16 Jul, 2021 | 08:58 AM

Imran Fayyaz

(عظمت اعوان) شہر میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر سے  اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے  اورچوبیس گھنٹوں میں لاہور میں161 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  ں کورونا وائرس نے دنیا کے ہر شعبے کو  شدید متاثر کیا  پاکستان میں بھی کورونا کے سبب متعدد قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا  جبکہ ملکی معیشت بھی متاثر ہوئی گزشتہ دنوں  لاہور میں کورونا کی مثبت شرح میں کمی آئی  تھی تاہم اب مثبت شرح ایک بار پھر تشویش ناک اضافے کے ساتھ 5.4، ریکارڈ کی گئی جبکہ 1 شخص جان کی بازی ہار گیا۔

ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو موذی کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید  31 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کورونا مریضوں کے  2 ہزار 327نئے کیسز سامنے آگئے۔

 این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح  6.17  فیصد رہی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں  37ہزار 690افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 2 ہزار 327افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی.ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 670 ہوگئی،کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہوگئی۔

مزیدخبریں