ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی لائسنس ایشو، پائلٹس بھی میدان میں آ گئے

جعلی لائسنس ایشو، پائلٹس بھی میدان میں آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) جعلی لائسنس ایشو، ائیرلائینز کے بعد پائلٹ بھی میدان میں آ گئے۔ جعلی لائسنس لسٹ میں شامل 3 پائلٹوں کی سی اے اے حکام کو ای میل، عدنان لودھی، عمر فاروق، حسن اقبال کی سی اے اے حکام کو ای میل لکھ دی، پائلٹس کی جانب سے جعلی لائسنس کی فہرست میں نام ڈالے جانے کی وضاحت طلب کر لی گئی۔
جعلی لائسنس ایشو، ائیرلائینز کے بعد پائلٹ بھی میدان میں آ گئے۔ جعلی لائسنس لسٹ میں شامل 3 پائلٹوں کی سی اے اے حکام کو ای میل بھیج دی، عدنان لودھی، عمر فاروق، حسن اقبال کی سی اے اے حکام کو ای میل بھیجی، پائلٹ محمد عدنان لودھی کی جانب سے سی اے اے سے جعلی امتحان کے الزام بارے وضاحت طلب کر لی۔ ایمریٹس ائیرلائن سے منسلک پائلٹ عدنان لودھی کا سی اے اے کو بھیجی گئی ای میل کے مطابق لائسنس کے حصول کے لیے تمام امتحانات دئیے، جس کا واضح ثبوت پیپر سے قبل میرے دستخط اور سی سی ٹی وی کیمرے میں فوٹیج ہے۔

امتحانات دینے کے باوجود لائسنس کے جعلی امتحانات کی لسٹ میں میرا نام شامل کیا گیا۔ عدنان لودھی کا کہنا ہے کہ سی اے اے انتظامیہ لسٹ میں نام دینے کی مکمل وضاحت پیش کرے۔ دوسری ای میل کیپٹن عمر فاروق کی جانب سے بھیجی گئی، عمر فاروق کا موقف ہے کہ سی اے اے کی زیر نگرانی تمام تمام پیپر پاس کیے، اس کے باوجود میرا نام جعلی لائسنس کی لسٹ میں جاری کیا گیا۔ سی اے اے انتظامیہ لسٹ میں سے فوری میرا نام نکالے، ورنہ قانونی کاروائی کے لیے معزز عدلیہ کا سہارا لوں گا۔

تیسری ای میل پائلٹ حسن اقبال کی جانب سے بھیجی گئی، جس میں لکھا گیا ہے کہ تمام امتحانات پاس کیے، اس کے باوجود لائسنس معطل کر دیا گیا۔میرے پاس اصل امتحانی شیٹس اسکرین شاٹس موجود ہیں، حسن اقبال نے سی اے اے حکام سے درخواست کی کہ وہ نظر ثانی کرتے ہوئے میرا لائسنس بحال کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer