سٹی 42:بارش اللہ پاک کی رحمتوں میں سے ایک رحمت ہے لیکن اکثر یہی بارش عوام کے لیے ایک بڑا سخت امتحان بن کر برسستی ہے اور لوگوں کو اس کی بدولت خاصی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔ شہر میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں موسم تو خوشگوار ہوگیا مگر نشیبی علاقوں میں واقع مارکیٹیں زیر آب آگیئں ہیں جس پر تاجروں کا کہنا ہے کہانتظامات نہ ہونے کے باعث پانی کو روکنا ناممکن ہوتا ہے جس سے تہہ خانوں میں پانی جانے سے لاکھوں کا نقصان ہوجاتا ہے۔
سہہ پہر شہرلاہور میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کی متعدد مارکیٹیں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ،رحمان گلیاں،برانڈرتھ روڈ ،آٹو مکینکس مارکیٹ ،لاری اڈہ ،سبزی وفروٹ منڈیاں زیر آب آگیئں اور تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں تاجران نے نکاسی آب بروقت نہ ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ۔
تاجران کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں تہہ خانوں میں پانی جانے سے انکا قیمتی سامان خراب ہوجاتا ہے لیکن مون سون سیزن کے باوجود واسا حکام نشیبی علاقوں کی مارکیٹوں کے تاجروںکی بات سننے کیلئے تیار نہیں اور نہ ہی بروقت نکاسی آب کو یقینی بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ رحمان گلیاں ،برانڈرتھ روڈ مارکیٹ اوربادامی باغ مارکیٹ میں تاجران اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کرتے ہیں۔سیوریج پائپ گندگی سے بھرے پڑے ہیں، اسی طرح رحمان گلیوں میں بارش ہونے کی صورت میں پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ انتظام نہیں ہوتا اورپانی تہہ خانوں میں جانے سے کروڑوں کا نقصان ہوجاتا ہے۔