شہباز شریف کو خوشخبری مل گئی

16 Jul, 2020 | 04:00 PM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف :مشکلات میں گھرے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو عدالت سے خوشخبری مل گئی ۔


لاہورہائیکورٹ نے میاں محمدشہباز شریف کی آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈنگ کیس میں 23جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔ شہباز شریف کرونا کو شکست دینے کے بعد آج پہلی مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس مسعود عابد نقوی اور جسٹس سرداراحمدنعیم پرمشتمل دو رکنی بنچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔


میاں شہباز شریف کے وکلا کی عدم دستیابی کی وجہ سےدرخواست ضمانت پرکارروائی نہ ہوسکی۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز کے اسسٹنٹ سےعدالت سے کیس التواء میں رکھنے کی استدعاکی ۔عدالت کوبتایاگیاکہ وکلااسلام آبادمیں مصروف ہیں۔ نیب پراسکیوٹرنےموقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس پاکستان نےزیرالتوانیب کیسزجلدنہ نمٹانےپراز خود نوٹس لے رکھا ہے۔


میاں محمدشہبازشریف نے موقف اختیارکیاکہ میں ڈاکٹروں کےمشورےکیخلاف عدالت کےاحترام میں پیش ہواہوں،مختلف فورمزپرمیری بیماری کو سیاسی رنگ دیاگیا۔ عدالت نےشہبازشریف سےمکالمہ کیاکہ عدالت کےآخری حکم کےمطابق آپکوحاضری سےاستثنیٰ دیاگیاہے۔ شہبازشریف نے موقف اختیارکیاکہ نیب نےآخری پیشی میں تسلیم کیاہے،تفتیش مکمل ہوچکی ہےمیں حلفاًکہتاہوں کہ نیب کےدفترمیں7 لوگ تھے،جنہوں نےتفتیش مکمل ہونےکاکہانیب والےعدالت میں کچھ کہتےہیں اوراپنےدفترمیں کچھ کہتے ہیں۔ میری ضمانت کی درخواست پر اللہ یا اس عدالت نے فیصلہ کرنا ہے۔ عدالت نےشہبازشریف کی استدعا منظور کرلی اورعبوری ضمانت میں 23 جولائی تک توسیع کردی۔


شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر کورونا ایس او پیزکی دھجیاں بکھیر دی گئیں، کارکن ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کیلئےدھکم پیل کرتے اور نعرے لگاتے رہے جبکہ ہائیکورٹ میں داخلے کیلئےپولیس اور کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مزیدخبریں