ایل ڈی اے، واسا، ٹیپا کی مالی سال 21-2020ء کی بجٹ تجاویز تیار

16 Jul, 2020 | 03:34 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے ، واسا ، ٹیپا  کی مالی سال21-2020ء کی بجٹ تجاویز تیار ، بجٹ کا مجموعی حجم 58 ارب روپےہوگا ، تینوں اداروں کے اخراجات کا تخمینہ 53 ارب روپے لگایا گیا ہے، ایل ڈی اے اراضی فروخت کر کے 9 ارب کمائے گا جبکہ کمرشل فیس سے آمدن کا تخمینہ تین ارب سے زائد کا لگایا گیا ہے۔

ایل ڈی اے یو ڈی ونگ کی آمدن کا تخمینہ 23 ارب لگایا گیا ہے، ڈویلپمنٹ بجٹ 25 ارب جبکہ نان ڈویلپمنٹ بجٹ 5 ارب 90 کروڑ سے زائد ہوگا، مجموعی طور پر ایل ڈی اے کا بجٹ اکتیس ارب 85 کروڑ سے زائد ہوگا، ایل ڈی اے کو یو آئی پی ٹیکس کے شئیر میں وصولی کا تخمینہ 90 کروڑ لگایا گیا ہے، بزنس ریونیو کی تخمینہ آمدن ایک ارب 20 کروڑ ، ٹاؤن پلاننگ سے فیس وصولی کا تخمینہ 46 کروڑ جبکہ سی ایم پی ونگ کا 35 کروڑ لگایا گیا ہے۔

  ایل ڈی اے تنخواہوں کی مد میں 2 ارب 48 کروڑ، پنشن کی مد میں 75 کروڑ کا شئیر مختص کرے گا، سڑکوں کی تعمیر و بحالی کیلئےایک ارب ، ایونیو ون کیلئے 40 کروڑ، ایل ڈی اے سٹی کیلئے 8 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

  ایل ڈی اے اپارٹمنٹس منصوبے کیلئے 2 ارب جبکہ قصور ، شیخوپورہ اور ننکانہ میں اپارٹمنٹس کیلئے ایک ارب رکھےجائیں گے، ماسٹر پلان کیلئے پچاس کروڑ جبکہ ارینہ کیلئے 45 کروڑ رکھنے کی تجویر ہے، فردوس مارکیٹ انڈر پاس کیلئے 97 کروڑ، نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب جبکہ شہر میں گرین کور شجرکاری کیلئے 50 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے، واسا کا بجٹ 15 ارب سے زائد ہوگا جبکہ 6 ارب سے زائد اے ڈی پی کے تحت سکیموں کی مد ملیں گے۔

ٹیپا کا کل بجٹ ایک ارب 11 کروڑ 87 لاکھ ہوگا، ٹیپا مالی سال 21-2020 میں کوئی بھی نیا پراجیکٹ نہیں کرسکے گا۔

مزیدخبریں