بینک روڈ (علی ساہی) پولیس افسر اب ماتحتوں کوغلطی سے زیادہ یا کم سزا نہیں دے سکیں گے۔ ڈسپلن سے ہٹ کرسزا دینے پر فوری طور پر سسٹم الرٹ جاری کردے گا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پرڈسپلن میٹرکس پرسزاوں کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم میں مزید فیچرز شامل کردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس افسر اب ماتحتوں کوغلطی سے زیادہ یا کم سزا نہیں دے سکیں گے، آئی جی پنجاب کے حکم پرڈسپلن میٹرکس پرسزاوں کو یقینی بنانے کے لئے سسٹم میں مزید فیچرز شامل کردیے گئے۔ افسروں کی جانب سے پہلے ملازمین کوسزا اپنی مرضی سے دی جاتی تھی اور اکثرکیسز میں بلاوجہ سزائیں سامنے آتی تھی جبکہ منظور نظرکوہرسزاکی معافی ہوجاتی تھی۔
ایسی شکایات کو مدنظررکھتے ہوئے سابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ڈسپلن میٹرکس کا آغاز کیا اور سختی سے اس کے مطابق سزائیں دینے کا حکم دیا تھا۔ افسروں کی جانب سے میٹرکس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آئی جی شعیب دستگیر کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پولیس اہلکاروں کو سزا ڈسپلن میٹرکس کے مطابق نہ دینے والے افسروں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔
سزاؤں کا تعین کرنے کے لئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں ڈسپلن میٹرکس کے حوالے سے نئے فیچر کے اضافے کا حکم جاری کردیا، ڈی آئی جی آپریشنز عمران کشورکا کہنا ہے کہ ایڈیشنل تمام سزاؤں کو آن لائن مانیٹر کیا جائے گا تاکہ غلطی کے مطابق سزا دی جا سکے۔
عمران کشور کا مزید کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی پولیس ملازمین کے متعلق شکایات اور ان پر ایکشن کے حوالے سے خود مانیٹرنگ کریں اور تمام شکایات ان کے ڈیش بورڈ پر نظرآئیں اوربروقت ایکشن نہ لینے پرالرٹ جاری ہوگا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس کے خلاف عوامی شکایات پرفوری ازالہ اورملازمین کی سزاؤں میں توازن رکھنے کے لیے اعلیٰ افسروں کو ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا تا کہ بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔