فلور ملوں کو 17 فیصد ٹیکس چھوٹ مل گئی ،حکم امتناع جاری

16 Jul, 2020 | 11:26 AM

Azhar Thiraj

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے فلور ملز پر17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کیخلاف درخواست پرحکم امتناع جاری کردیا۔


  لاہورہائیکورٹ میں فلارملزپر 17 فیصدسیلزٹیکس عائدکرنے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ سیل ٹیکس رولزکے مطابق آٹےودیگراشیاکوٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہے،رولزکے تحت آٹے پرٹیکس عائد نہیں کیاجاسکتا، عدالت نے فلور ملز پر 17 فیصدسیلزٹیکس عائدکرنے پرحکم امتناع جاری کردیا۔

دوسری جانب غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست ضمانت پرآج دوبارہ سماعت ہوگی۔ لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی ،جسٹس مسعودعابد نقوی،جسٹس سرداراحمدنعیم پرمشتمل بنچ عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت کرےگا،شہباز شریف کی طرف سے قانون دان اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

یاد رہے کچھ روز قبل آٹے کی 80 کلو والی بوری پر 550 روپے اضافہ کیا گیا  تھا  جس کے بعد 2 من آٹے کی بوری 2800 سے بڑھ کر 3350 روپے ہوگئی۔ فائن میدے کی بوری پر 700 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اب بوری 3900 سے بڑھ کر 4600 روپے کی ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 17 فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد قیمت بڑھانا ضروری ہوگیا تھا۔ گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف ملک بھر کے تاجر سراپا احتجاج ہیں۔

مزیدخبریں