تجاوزات کے خاتمے کیلئے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

16 Jul, 2019 | 08:22 PM

Arslan Sheikh

( در نایاب ) ایل ڈی اے کا قبضہ گروپوں اور تجاوزات مافیا کیخلاف آپریشن جبکہ ناجائز تعمیرات 15 دن میں ختم کرنے کا فیصلہ، آپریشن پر آنیوالا خرچ بھی تجاوزات مافیا سے ہی وصول کیا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایات جاری کردی ہیں۔        

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ریمپ تھڑے، باڑیں اور دیگر تجاوزات کے خاتمے کیلئے ایل ڈی اے و پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں آپریشن کلین اپ شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ آپریشن تجاوزات کے مکمل خاتمے اور سڑکوں کو اصلی حالت اور وسعت کے مطابق بحال کرنے تک جاری رہے گا۔

اس حوالے سے تجاوازت مافیا کو ازخود تجاوزات ختم کرنے کی ہدایات کردی گئی ہیں۔ تجاوزات ختم نہ ہوئیں تو ایل ڈی اے بغیر کسی مزید نوٹس کے تجاوزات مسمار کردے گا اور آپریشن پر آنے والا خرچ بھی تجاوزات مافیا سے ہی وصول کیا جائے گا۔

مزیدخبریں