عرفان ملک: شہر میں ہونیوالی موسلادھار بارش کے باعث مختلف پولیس افسران کے دفاتر اور تھانوں میں پانی کھڑا ہو گیا، پانی کھڑا ہونے سے دفاتر میں سویلین کیساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حالیہ بارش کے باعث سی سی پی اولاہور کے آفس اورانویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں بھی بارش کا پانی کھڑا ہو گیا، تھانہ مغلپورہ، نواں کوٹ، ہربنس پورہ، باٹا پور، فیکٹری ایریا، نشتر کالونی، ساندہ اور مناواں سمیت دیگر تھانوں میں بارشی پانی جمع ہو گیا۔ تھانوں اور پولیس دفاتر میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے جہاں دفاتر میں کام متاثر ہوا وہیں سائلین نے بھی تھانوں کا رخ نہ کیا۔