پنجاب حکومت میں ہلچل مچ گئی

16 Jul, 2019 | 05:41 PM

Shazia Bashir

(قذافی بٹ) پنجاب حکومت میں ہلچل، وزراء سمیت بیوروکریسی کو اپنی اپنی پڑ گئی، وزیر اعظم کو لاہور آمد پر کابینہ اراکین اپنی اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں گے۔

پنجاب کے وزراء کی قسمت کا فیصلہ وزیراعظم اپنے دورہ لاہور میں کریں گے، وزراء کو اپنے اپنے محکموں سے متعلق کارکردگی رپورٹس تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ محکمے کے اندر کتنی کارکردگی دکھائی، کتنی کامیابی ہوئی، وزیراعظم کو سب بتانا پڑے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اراکین اپنی کارکردگی کے بارے میں پریزنٹیشن رپورٹ تیار کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعظم وزراء کی رپورٹ کی روشنی میں ان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم کو صوبے میں مجموعی کارکردگی کی رپورٹ بھی دیں گے۔

مزیدخبریں