میٹرو بس منصوبے کے ریکارڈ میں اہم انکشافات

16 Jul, 2019 | 04:12 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) میٹروبس منصوبہ قانون کے مطابق مکمل ہوا، صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے ملٹی پی سی ون کی منظوری بھی قانون کےمطابق ہی دی، مختلف صوبائی محکموں کی جانب سے نیب لاہور میں جمع کرائے گئے میٹرو بس کے ریکارڈ میں انکشافات سامنے آگئے۔

نیب کی جانب سے میٹروبس لاہور کے احتساب سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، جن میں مختلف صوبائی محکموں سے مزید ریکارڈ نیب لاہور نے طلب کیا، ذرائع کے مطابق متعلقہ محکموں کی جانب سے میٹروبس کے احتساب سے متعلق مطلوب تمام ریکارڈ اب نیب کو پھر سے پیش کردیاگیا ہے۔

 نیب لاہور نے مختلف پیکجز پر دستاویزات، منصوبے کے میٹریل میں قیمت خرید سے متعلق ریکارڈ اور ملٹی پی سی ون میں منظور ہونیوالے پروگرام کے متعلق جواب مانگا تھا، اب محکمہ ہاوسنگ، ٹرانسپورٹ، ایل ڈی اے اور پی ایم اے کی جانب سے تمام تر تفصیلی ریکارڈ نیب کو پیش کر دیا گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ فراہم کردہ دستاویزات میں کچھ نہیں نکل سکا، سٹی 42 کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق میٹروبس منصوبہ قانون کے مطابق مکمل ہوا اور منصوبے میں محکموں کی جانب سے کسی قسم کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی جبکہ پنجاب کے قوانین کے مطابق منصوبے کی ملٹی پی سی ون میں منظوری دی گئی۔

دوسری جانب صوبائی ڈویلپمنٹ فورم نے منصوبے کی منظوری قوانین کے مطابق دی۔

مزیدخبریں