پاک بھارت کشیدگی کے141 روز بعد پاکستانی فضائی حدود کھل گئیں

16 Jul, 2019 | 01:59 PM

Shazia Bashir
Read more!

سٹی42: پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی اٹھالی،  بھارت سمیت تمام ممالک کی ایئرلائنز کو مشرقی فضائی روٹ کے استعمال کی اجازت، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فضائی حدود پر پابندی پاک بھارت کشیدگی کے دوران رواں سال 27 فروری کو عائد کی گئی تھی، دونوں ممالک سے گزرنے والی سیکڑوں پروازیں بحیرہ عرب کی بجائے پاکستان سے گزریں گی، دہلی سے کیوی جانیوالی یوکرائن ائیر کی پروازپی ایس 392 پاکستانی حدود سے گزرے گی۔

لنکاائیر، تھائی ائیر، پی آئی اے کی کوالالمپور، بنکاک کیلئے پروازوں کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائیگا، پاک بھارت کشیدگی سے متعدد ائیرلائنز کو اربوں کا خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق  امریکا، یورپ، کینیڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا جانیوالے مسافر سستی ٹکٹوں پر سفر کرسکیں گے، انڈونیشیا، ملائیشیا، مالدیپ، سری لنکا جانیوالے مسافر بھی سستا سفر کر سکیں گے۔ 141 روز تک روٹس تبدیلی کی وجہ سے ان ممالک کی ٹکٹس مہنگی فروخت ہورہی تھیں، مشرقی ممالک کی ٹکٹس سوا لاکھ، امریکہ، یورپ کی ٹکٹیں 2 سے 3 لاکھ میں فروخت ہوئیں، ٹریول ایجنٹ نئے شیڈول کے اعلان کے بعد ٹکٹیں فروخت کریں گے۔

مزیدخبریں