(اکمل سومرو) لاہوربورڈ کے تحت میٹرک کے امتحان میں سکیورٹی گارڈ کا بیٹا محمد عباس 981 نمبرز کے ساتھ آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن لینے میں کامیاب رہا۔
باپ اور بیٹا خوشی کے آنسوؤں پر قابو نہ پا سکے، باپ کی شفقت سے محروم یاسمین فوزیہ 1028 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، دکاندار کی بیٹی ملائکہ شفیق نے 1034 نمبروں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گوالے کا بیٹا اور جامعہ نعیمیہ کا طالبعلم وہاب یوسف 981 نمبروں کیساتھ آرٹس گروپ میں تیسرے نمبر پر ہا۔