بے نامی اکاﺅنٹس اور جائیدادیں رکھنے والوں کی شامت آگئی

16 Jul, 2019 | 10:36 AM

Sughra Afzal

(رضوان نقوی) بے نامی اکاﺅنٹس اور جائیدادیں رکھنے والوں کی شامت آگئی، بے نامی اثاثہ جات کی نشاندہی کیلئے لاہور کے 50سے زائد "انفارمرز" نے بے نامی داروں کے پول کھولنے کیلئے ایف بی آر سے رابطہ کرلیا۔

 ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے پچاس سے زائد "انفارمرز" نے بے نامی اداروں کے خلاف تفصیلات فراہم کرنے کیلئے بے نامی زون سے رابطہ کرلیا، ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کے حوالے سے موصول ہونیوالی شکایات کی سکروٹنی شروع کر دی ہے۔

 ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی اثاثہ جات کے حوالے سے صرف مصدقہ شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی، موصول ہونے والی شکایات اور دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں