لاہور کے 5 بڑے ہسپتالوں میں پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ

16 Jul, 2019 | 10:23 AM

Sughra Afzal

 (زاہد چودھری) پناہ گاہ پراجیکٹ کے بورڈ آف گورنرز کا علامہ اقبال میڈیکل کالج میں گوہراعجاز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اگلے فیز میں شہر کے5 بڑے ہسپتالوں میں پختہ پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس چیئرمین گوہر اعجاز کی زیر صدارت علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ہوا،جس میں میاں طلعت محمود فضل ، میاں احسن ، عدیل سعید سمیت نعمت سلیم ٹرسٹ، محکمہ خزانہ ، قانون،صحت، سوشل ویلفیئراور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور چیف آرکیٹیکٹ پنجاب شریک ہوئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پناہ گاہوں کی تعمیر اور ان کو فعال کرنے کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

گوہر اعجاز نے بتایا کہ شہر میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہیں تمام سہولتوں سے آراستہ ہیں اور ان میں روزانہ 35 ہزار افراد کو بہترین معیار کا مفت کھانا دیا جارہا ہے۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے پناہ گاہوں کو چلانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جناح ہسپتال سمیت شہر کے بڑے ٹیچنگ ہسپتالوں میں پختہ پناہ گاہیں تعمیر ہونگی، ان میں 2 سو افراد کی رہائش اور 2 ہزار افراد کے بیک وقت کھانا کھانے کی گنجائش ہوگی۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ4 ماہ میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں بھی پختہ پناہ گاہیں تعمیر ہونگی

مزیدخبریں