ندیم خالد: ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے منچلے پولیس کی پہنچ سے دور ہو گئے، ستوکتلہ میں نوجوان ولید بلوچ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
نوجوانوں میں ہوائی فائرنگ کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے، ایسا ہی واقعہ ستوکتلہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں نوجوان ولید بلوچ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ نوجوان نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ خبر نشر ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائی ہے جبکہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے اسلحہ لائسنز کی منسوخی کے لئے متعلقہ اداروں کوخط بھی لکھ رہے ہیں۔