شہرمیں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

16 Jul, 2019 | 09:25 AM

Shazia Bashir

عابد چوہدری: شہرمیں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، بادامی باغ سے شہری عدنان کی موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔

شہرمیں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، بادامی باغ کے علاقے سے شہری عدنان کی جنرل سٹور کے سامنے سےموٹرسائیکل چوری ہو گئی، سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور پہلے موٹرسائیکل کے قریب آتا اور پھر اطراف کا جائزہ لیتا ہے اور پھر موقع ملتے ہی موٹرسائیکل چرا کر فرار ہو جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوارقمیص میں ملبوس چورکا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا مگر سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باجود ملزم کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔

مزیدخبریں