موسلا دھاربارش، موسم خوشگوار، فضا میں بادلوں کا راج

16 Jul, 2019 | 09:10 AM

Shazia Bashir

سٹی42: موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوار، فضا میں ٹھنڈی ہواؤں اوربادلوں کا راج،بادل کھل کر برسے، لاہورمیں جل تھل ایک ہوگیا، شاہراہیں اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

 بارش سے جیل روڈ، مال روڈ، فیروز پور روڈ ساندہ، سمن آباد، اچھرہ اسلام پورہ،انارکلی، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف علاقے جل تھل ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی۔

مزیدخبریں