جن نکالنے کے بہانے سسرالیوں کا خاتون پر وحشیانہ تشدد

16 Jul, 2018 | 08:54 PM

رانا جبران
Read more!

عرفان ملک: تھانہ غازی آباد میں خاتون پر سسرالیوں کے تشدد کا معاملہ، پولیس کا خاتون پر تشدد کرنے والے سسرالیوں کے خلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو جن نکالنے کے لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق مقدمہ فاطمہ کی سہیلی فوزیہ کوثر کی مدعیت میں تھانہ غازی آباد میں درج کیا گیا جس کے مطابق فاطمہ کے سسرالی جن نکلنے کے بہانے تشدد کرتے رہے جس سے اسکی حالت خراب ہو گئی جس کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں جن کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ فاطمہ کو اس کی نند اور ساس نے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں