ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 جولائی کو عوام شیر پر مہر لگائے گی: حمزہ شہباز

25 جولائی کو عوام شیر پر مہر لگائے گی: حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:طاقت کے شاندارمظاہرے کے بعد ن لیگ پارٹی سیکرٹریٹ میں حمزہ شہباز کی بھرپور سیاسی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ13 جولائی کے شاندار مظاہرے پر قوم کے شکرگزار ہیں۔ نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کر دیا.

ن لیگ کے رہنماؤں کی سیاسی سرگرمیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں۔ اس حوالے سے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ پچیس جولائی کو عوام شیر پر مہر لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ13 جولائی کے شاندار مظاہرے پر قوم کے شکرگزار ہیں۔ نواز شریف نے اپنے حصے کا کام کر دیا۔ اب قوم اپنا فرض ادا کرے گی۔

حمزہ شہبازنے کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے محسنوں کو سزا کی مذموم روایت ختم ہو کر رہے گی، نواز شریف پاکستان، جمہوریت اور سیاست کی نئی قابل فخر تاریخ کا آغاز ہیں، ان کے حوصلے بلند ہیں، 25 جولائی کو جیت ن لیگ کی ہوگی۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:اہم سیاسی شخصیت کی ضمانت منظور ، ن لیگی کارکن خوشی سے نہال

حمزہ شہبازشریف نے دہشتگردی کی نئی لہر پر اظہار تشویش، شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایسےسانحے حکومت اور سکیورٹی کے ذمہ داروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔