پی ٹی آئی کا مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری

16 Jul, 2018 | 07:08 PM

رانا جبران

عمران یونس: پی پی 156 تاج پورہ سکیم سے صوبائی امیدوار سنی تحریک عمران رانا اور آزاد صوبائی امیدوار سکندر شاہ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

 سٹی 42 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی این اے 129 کے امیدوار عبدالعلیم خان نے تاج پورہ سکیم کا دورہ کیا اور پی پی 156 سے سنی تحریک کے صوبائی امیدوار عمران رانا اور آزاد صوبائی امیدوار سکندر شاہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں دونوں امیدواروں نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔ جسے عبدالعلیم خان نے تحریک انصاف کی کامیابی قرار دیا۔

مزیدخبریں