ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھاندلی کی روک تھام کے لئے اینٹی رگنگ سیل بنا دیا ہے: مشاہد حسین سید

دھاندلی کی روک تھام کے لئے اینٹی رگنگ سیل بنا دیا ہے: مشاہد حسین سید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:مسلم لیگ ن کے رہنماء مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی روک تھام کے لئے اینٹی رگنگ سیل بنا دیا ہے، جس کا افتاح صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف انیس جولائی کو کریں گئے۔

ماڈل ٹاؤن میں میڈیاسےگفتگو  کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ہارون بلور کی شہادت اور پھر آج داؤد ہارون پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں اور انتخابی مہم کے درمیان مکمل سیکیورٹی ہونی چاہئے۔ اینٹی رگنگ ایک سے الیکشن میں دھاندلی روکیں گئے۔ پولیس کی جانب سے مسلم کیگ ن کے خلاف یکطرفہ کاروائی ہو رہی ہے۔ آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔

اس خبر  کو لازمی پڑھیں:نواز شریف کے بعد شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے بڑا قدم اُٹھا لیا
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ انیس جولائی کو قومی کانفرنس بلا رہے ہیں اینٹی رگنگ سیل کا افتتاح شہبازشریف کریں گئے جبکہ ہر الیکشن سروے کہ رہا ہے کہ مسلم لیگ نمبر ون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت اور دیگر ادارے آتے ہیں ہمارے بینرز اتار رہے ہیں ۔ بینظیر بھٹو کی آمد کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہم نے تیرہ جولائی کو کیا جبکہ کارکنان کے خلاف دہشتگردی کے تحت مقدمات ہوئے ایسا نئیں ہونا چاہئے۔