احمد رضا: لاہور سے حج پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پہلی پرواز میں دوسو چوبیس عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔
قومی ایر لائن کی پرواز پی کے سات صفر ایک سات ، علامہ اقبال انٹرٹنشنل ائرپورٹ سے روانہ ہوئی ۔اس موقع پر قومی ایرلائن کے سینر افسران اور سول ایوایشن اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیداران بھی عازمین حج کو الوداع کہنے کے لیے موجود تھے ۔ قومی ایر لائن کے علاوہ نجی فضائی کمپنیاں بھی عازمین حج کو فریضہ حج ادا کروانے کےلیے پروازیں شروع کرررہی ہیں۔
عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ
16 Jul, 2018 | 04:42 PM