لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری

16 Jul, 2018 | 04:22 PM

وقار نیازی

قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے سول سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا ۔ تمام محکموں کو تین ماہ میں تین کروڑ پودے لگانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن (ر) نسیم نواز ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری طارق نجیب نجمی، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر صالح طاہر، سیکرٹری بلدیات عارف انور بلوچ ، سیکرٹری معدنیات مومن آغا، سیکرٹری انفارمیشن بلال احمد بٹ، سیکرٹری سروس احمد رضا سرور نے بھی اس موقع پر پودا لگایا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام محکموں اور تمام اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ شجر کاری مہم بھر پور انداز میں چلائی جائےاور درخت لگانے کے بعد انکی آبیاری بھی کی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ بڑھتی آلودگی روکنے کے لئے درخت لگانے ضروری ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا ہے کہ زیادہ درخت لگانے والے اداروں اور محکموں اور اضلاع کو خصوصی انعامات دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں