اہم سیاسی شخصیت کی ضمانت منظور ، ن لیگی کارکن خوشی سے نہال

16 Jul, 2018 | 12:16 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) انسدادہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کی درخواست ضمانت 21 جولائی تک منظور کرلی۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف کا نگران حکومت کو خط

تفصیلات کے مطابق13جولائی کو نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی  نکالنے پر مقدمہ میں ملوث سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل انسدادہشتگردی کی جانب سے خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد 21 جولائی تک کامران مائیکل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے لوہاری پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف کا نگران حکومت کو خط
 واضح رہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے ریلی نکالنے پر لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز عظمی بخاری، مریم اورنگزیب، جاوید ہاشمی، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، کرنل (ر)مبشر، راجہ ظفرالحق اور مشاہد حسین سید سمیت درجنوں ( ن )لیگی رہنماﺅ ں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

مزیدخبریں