نواز شریف کے بعد شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ، نیب نے بڑا قدم اُٹھا لیا

16 Jul, 2018 | 10:44 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سعود بٹ) نواز شریف کے بعد شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا، نیب نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں کیس میں دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں شہباز شریف کو آج دوبارہ طلب کرلیا۔ شہباز شریف کو گزشتہ پیشی پر سوالنامہ بھی دیا گیا تھا۔ شہباز شریف کو جوابات کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرالزام ہے کہ انہوں نے این ٹی ڈی سی کے افسر کو غیر قانونی طور پر کمپنی میں ای ایف او کی سیٹ پر تعینات کیا۔

مزیدخبریں