(علی ساہی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام کی ہدایت پر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پنجاب پولیس کی کاروائیاں جاری، 270 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ کے تمام اضلاع میں گزشتہ 4 دن کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے 17606 کارکنوں کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 130 مقدمات درج کئے گئے۔ 270 سیاسی کارکنوں کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ۔ عادی مجرم ایکٹ کے تحت گزشتہ 4 روز کے دوران 177 مقدمات اور 523 قلندرے درج کرتے ہوئے 477 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل کا استعمال کیا جائے، تمام سیاسی جلسوں، ریلیوں اور کارنر میٹنگز کی سیکیورٹی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، حساس علاقوں میں پیٹرولنگ فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے۔